main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

شہر قائد کے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

 
کراچی (رپورٹ: عمران فیروزی) حکومت سندھ نے شہر قائد میں تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کر دیئے ہیں۔ضلع ملیر، ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا، تینوں اضلاع میں نئے ڈپٹی کمشنرز کی تقرری کر دی گئی ہے۔ضلع ملیر میں عرفان سلام میرانی، ضلع کورنگی میں عامر حسین اور ضلع شرقی میں شہزاد افضل عباسی کو ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے حکم نامے جاری کر دیے۔

0/Post a Comment/Comments