main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

ٹرانس جینڈر بل کیا ھے ؟

 تحریر الماس خان 

(یاد رہے ٹرانس جینڈر بل قومی اسمبلی سے پاس ہو کر سینٹ سے پاس ہونے جا رہا ہے)ٹرانس جرینڈر بل کب پاس ہوا ، کس نے پاس کیا ، کیسے پاس ہوا یہ سب چیزیں سامنے آجائیں گی لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک اسلامی جمہوریہ میں اسلام مقابل اسلام سے باغی قانون کیسے پیش کیا جاسکتا ہے ؟؟اس کو کیسے اور کس کے اشارہ پر پاس کیا گیا ؟؟کیا اب ہم کھلم کھلا اللہ سے بغاوت کا اعلان کرکے قوم لوط پر نازل ہونے والے ہولناک عذاب کو دعوت دینے جارہے ہیں ؟؟
 میں عام فہم لفظوں میں سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ اس قانون کے تحت کوئی بھی مرد یا عورت اپنی خواہش پر نادرا کے دفتر جاکر اپنی جنس تبدیل کراسکے گا۔ یعنی لڑکی اپنا حلیہ لڑکوں والا بنا کر نادرا آفس میں کہے کہ میں نے اپنی جنس تبدیل کرانی ہے لہذا آپ میرا نام خالدہ بی بی کی بجائے خالد خان لکھ دیں اور جنس کے خانے میں لڑکی کی بجائے لڑکا لکھ دیں تو اس قانون کے مطابق نادرا والے ایسا کرنے کے پابند ہونگے۔ اب وہ لڑکی جو کاغذی کارروائی کے مطابق لڑکا بن گیا تو وراثت میں وہ بھائی کے حصے کا آدھا لینے کی بجائے بھائی کے برابر حصے کی حقدار رھے گی۔ ایک تو قرآن میں اللہ کے مقرر کردہ حصوں کی خلاف ورزی دوسرے یہ کہ یہ بناوٹی لڑکا (حقیقتا لڑکی) کسی لڑکی سے ہی شادی کریگا جیسا کہ مغربی دنیا میں ہم جنس سے شادی ہوگئی۔ یہ دوسرا خلاف اسلام کام ہوا جسے اس قانون کے تحت تحفظ مل جائیگا۔جب ایک لڑکا نادرا آفس میں جا کر اپنی جنس لڑکی لکھوا لیتا ہے شناختی کارڈ پر اور پھر وہ لڑکیوں کا سا حلیہ بنا کر دوسروں کے گھروں میں لڑکی بن کر بے دھڑک چلا جاتا ہے تو وہ کیا کیا گل کھلائے گا۔ گاڑی میں سفر کریگا تو عورتوں کیساتھ بیٹھے گا۔ عورتوں کی محفلوں میں شامل ہوکر کیا گل کھلائے گا۔ اس تصور سے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔ میں حیران ہوں جن قومی اسمبلی کے ممبران نے یہ بل پاس کرکے سینیٹ کو بھجوایا ہے وہ اپنی بیوی بہن اور بیٹی کو ان عورت نما مردوں کی ہوس کا نشانہ بننے سے کیسے محفوظ رکھ سکیں گے۔ یہ لوگ نہ صرف مغربی آقاوں کو خوش کرکے اللہ کی ناراضگی مول لے رہے ہیں بلکہ اپنی عزت کا بھی جنازہ نکالنے کا اہتمام کررہے ہیں۔ اس خطرے کے علاوہ یہاں بھی اسلامی قانون وراثت کی رو سے اللہ کی مقرر کردہ حد ٹوٹنے کیساتھ ہم جنس کی شادی ہوگی جوکہ صریحا خلاف اسلام ہے۔ آپ بھی بحیثیت مسلمان اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے آمین برحمتک یا ارحم الراحمین۔

0/Post a Comment/Comments