کراچی(رپورٹ:عمران ہاشمی)نیو کراچی میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات عروج پکڑنے لگیں،سب سے زیادہ غیر قانونی تعمیرات تھانہ بلال کالونی کی حدود میں جاری،کے ڈی اے سائٹ آفس کا عملہ ستو پی کر سوگیا، لاکھوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی قبضہ مافیا کی نذر ہونے لگی،نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں ایس ٹی 47، ایل ایس 6 پر کام جاری،کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے دیوار کھینچتے ہیں چونا پھیر دیا جاتا ہے، تاکہ تعمیرات پرانی لگے۔زرائع کے مطابق اس پلاٹ پر قبضہ کرنے والے شخص کا نام علی ہے۔کے ڈی اے کا عملہ اور علاقائی ایس ایچ او ناجائز تعمیرات سے لاعلم،مزید اس ہی روڈ پر آگے کے ڈی اے کی کینسل کمرشل ایل ایس پر مزید ایک پلاٹ پر قبضہ کیا گیا۔غیر قانونی تعمیرات، قبضہ مافیا کے حوصلے، اداروں کی کمزوریاں بہانہ کوئی بھی نقصان سرکار کا ہی ہے، یا سرپرستی سرکار کی ہے؟