main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس کی کارروائی، گھروں میں ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار


کراچی(کرائم رپورٹر)تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس کی کارروائی، گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،حیدری مارکیٹ پولیس نے تکنیکی اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کر رقم اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ملزمان کی شاخت ساجد شاہ ولد لال بادشاہ، غلام محمد اور ملک ثقلین ولد ملک محبوب کے ناموں سے ہوئی،گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹ کی رقم نقد 2 لاکھ 29 ہزار روپے اور اوہو A1K برآمد،ملزمان کے قبضے سے دوران گرفتار 2 عدد ٹی ٹی پستول 30 بور بمع لوڈ میگزین 7 راو¿نڈ زندہ اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی،ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اور برآمد شدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ راہزنی اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں،ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان سے جو رقم برآمد ہوئی وہ ایک گھر میں دوران ڈکیتی لوٹی تھی جسکا مقدمہ نمبر 551/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ پہلے سے درج ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ایس ایچ او حیدری مارکیٹ راشد حسین شاہ نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں


0/Post a Comment/Comments