کراچی(کرائم رپورٹر)صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج،یاد رہے صحافی علی اکبر خان کو 11/9/2022 انکے ہی گھر کے پاس روک کر دو نامعلوم اشخاص نے اسلحہ لہراتے ہوئے انہیں صحافت سے دور رہنے کا کہاجبکہ نتیجتاً انہیں اور انکی فیملی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔اس معاملے پر پاک جنرل نیوز کراچی کے سٹی ایڈیٹر قیس بن طاہر نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب سے رابطہ کیا اور اس واقعہ کے متعلق تمام تر معلومات فراہم کیں ،بعدازاں ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور صحافیوں کے لئے سیکورٹی انتظامات کو ہر ممکن بہتر بنانے کی ہدایت کی،جبکہ سرجانی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او شاہد آدم بلوچ،اس دھمکی آمیز شرمناک واقعہ کے بعد صحافی سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہے۔