main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

کراچی میں آندھی اور تیز ہواوں کیساتھ بارش


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔گلشن حدید اور ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ لانڈھی، قائد آباد، ملیر اور گلشن اقبال میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلسہ جاری ہے۔اس کے علاوہ شارع فیصل، ائیر پورٹ، ملیر ہالٹ، رفاہ عام، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ،جہانگیرروڈ اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لیاقت آباد، کورنگی اور قیوم آباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا ہے۔کراچی کے علاقے گلشن حدید اورکاٹھورمیں کالے بادلوں کا راج ہے اور تیز ہواو¿ں کے چلنے سے موسم سہانا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے کراچی میں شدید گرمی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا تھا، 10 ستمبر کو کراچی میں سورج آگ اگل رہا تھا، اور پارہ آج 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ لیکن آج شہر کا موسم یکدم تبدیل ہونے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

0/Post a Comment/Comments