main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

دفتری اوقات کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے‘نصرت اللہ


کراچی (سٹی رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاﺅن نصرت اللہ کاٹاﺅن آفس میں میٹنگ کا انعقاد‘ تمام ملازمین اور افسران کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور حالیہ اور متوقع بارشوں کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ وائس چیئرمین محمد الیاس یو سی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے باوجود بارش کے موقع پر کام کرنے والے ملازمین کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو سراہا ہم نے ان 10 ماہ میں کاموں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے مگر اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے ہم نے ورکنگ پلان مرتب کر لیا ہے وقت کی پابندی کو معمول بنانا ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے نہیں آتے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا ریونیو ٹارگٹ کو حاصل کرنا ہے جس کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی تمام ایچ او ڈیز بجٹ تجاویز بنانا شروع کر دیں اس کے ساتھ سنیارٹی لسٹ بھی مرتب کی جائے تاکہ جن ملازمین کا پروموشن نہیں ہو سکا ان کو ان کی اہلیت کے مطابق پروموٹ کیا جا سکے یہ سب ہمارے کام ہیں اور ان کو تمام ملازمین اور افسران کے تعاون سے مکمل کر رہے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments