main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری


 کراچی(رپورٹ:عمران فیروزی)کراچی میں مغربی سسٹم کے اثرات کے سبب جمعہ کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود ہے، صبح سے کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیل کے مطابق جمشید ٹاﺅن، بلدیہ ٹاو¿ن، سرجانی ٹاو¿ن، اسکیم 33، نیو کراچی، ایف بی ایریا، ناظم آباد، صدر،ائرپورٹ، شاہراہ فیصل، کورنگی،ملیر، لانڈھی، کلفٹن، گلشن معمار، گلشن اقبال، گلشن حدید میں وقفے وقفے بارش جاری ہے۔بارش کے سبب مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہوگئے، کئی سڑکوں پر پانی بھرنے سے ٹریفک جام کی بھی اطلاعات ہیں۔غیر سرکاری ذرائع کے مطابق مغربی ہواو¿ں کا سسٹم اس وقت اپنی پوری شدت کے ساتھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش برسا رہا ہے اور آہستہ آہستہ یہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ آج ہی یہ سسٹم برسے گا جس کے سبب شہر میں تیز بارش متوقع ہے اور اس دوران گرج چمک کی شدت بھی زیادہ ہوگی۔بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل اور اپنے دفاتر اور کاموں پر سے گھر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملیرکینٹ، ماڈل کالونی، ایئرپورٹ روڈ، ملیر ہالٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاو¿ن میں 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کیماڑی میں5، قائد آباد میں4، کورنگی میں2، اورنگی میں4.8 ملی میٹر بارش ہوئی، سعدی ٹاون میں 2، ڈی ایچ اے،جناح ٹرمینل اور اولڈ ائیر پورٹ ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ پی اے ایف میوزیم پر 2.5، میٹ آفس میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کینٹ اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث اسٹیشن آرینے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کینٹ اسٹیشن پر انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کے کوئی انتظامات نہیں کیے جاسکے ہیں۔یاد رہے کہ ایک روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے رات تک تیز بارش کے چار اسپیل کی پیش گوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ہوا کے کم دباو¿ کا سسٹم آج سندھ میں داخل ہوگا، سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مزید کہا تھا کہ دن میں ہلکی جبکہ شام میں تیز بارش ہوگی، صبح سے مطلع جزوی ابر آلود ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

0/Post a Comment/Comments