main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

کراچی‘ انتخابی دھاندلی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، گرفتاریاں



کراچی: عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا جب کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی گئی جب کہ مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔الیکشن کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی جب کہ نگراں حکومت کی جا نب سے کراچی کے ریڈ زون میں احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا جب کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب 26 فروری کو ہوگا۔اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے کارکنان پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ریڈ زون میں داخل ہوئے جسے روکنے کے لیے پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا، جس پر پولیس نے کچھ کارکنوں کو گرفتار کیا۔شہر قائد کے مخلتف مقامات کراچی پریس کلب، شارع فیصل نرسری اورکارساز پر جماعتِ اسلامی، جے یو آئی اور اتحادی جماعتوں کا انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف احتجاج،کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر احتجاج کے باعث نرسری سے میٹروپول جانے والے ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔جس کے باعث نرسری سے ایف ٹی سی تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ احتجاج کے موقع پر شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام سمیت دیگر کئی جگہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ شہر کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر ایک جانب کا ٹریک مکمل طور پر بند ہونےسے شہری اور مسافر گاڑیوں ہی میں محصور ہو گئے۔انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کیا گیا جس پر پولیس نے 30 سے زائد افراد کو گرفتارکیا، حراست میں لیے گئے مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک مزید جام ہوگیا۔


0/Post a Comment/Comments