main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

سیدمرادعلی شاہ اور ارکان سندھ اسمبلی نے حلف اٹھالیا

 

کراچی (رپورٹ:عمران فیروزی) عام انتخابات 2024 کے بعد بننے والی سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین سے سندھی، ارود اور انگریزی زبان میں حلف لیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 111 اور ایم کیو ایم کے 36 ارکان نے حلف اٹھایا۔سنی اتحاد کونسل 9، جی ڈی اے 3 اور جماعت اسلامی کے ایک رکن نے حلف نہیں اٹھایا۔سندھ اسمبلی میں حلف برداری کے دوران اپوزیشن رہنماو¿ں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔سپیکر آغا سراج درانی نے ایوان میں شور کرنے پر ارکان کو ڈانٹ پلا دی، انہوں نے کہا کہ ہمیں قانونی کارروائی کرنے دیں، لوگ خاموش ہوجائیں ورنہ گیلری خالی کرادوں گا۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا،سندھ اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے سپیکر آغا سراج درانی نے شیڈول جاری کر دیا۔سپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، آج شام 6 بجے تک سکروٹنی کا عمل ہوگا اور 7 بجے تک فہرست جاری ہوگی، کل صبح 11 بجے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا۔بعدازاں سپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل بروز اتوار صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملنے اور چار آزاد امیدواروں کے شامل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 114 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ایم کیوایم کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اس کے ارکان کی تعداد 36 تک پہنچ گئی، ایوان میں جی ڈی اے کی 3 سیٹیں ہیں۔ سندھ اسمبلی میں تیسرا بڑا گروپ ان اراکین پر مشتمل ہے جنہوں نے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کر کے الیکشن کمیشن کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی درخواست دی ہوئی ہے۔

0/Post a Comment/Comments