اسلام آباد(آغازانقلاب ڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکریٹری اسد عمر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ رٹ برانچ کے قریب گیٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے احاطے سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا ہے اور کس مقدمے میں گرفتاری ہوئی، اس حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں۔پولیس حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سےگرفتارکیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیاگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت 15دن کیلئے گرفتار کیاگیا۔