main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا


ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی، رضوان الیون نے 111 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان رضوان احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جسے ان کے بولرز نے صحیح ثابت کردیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم کو 18.5 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر کردیا۔ملتان سلطانز نے 111 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، رائلی روسو نے 42 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد رضوان 34 گیندوں پر 28 رنز بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔ملتان سلطانز کی واحد گرنے والی وکٹ شان مسعود کی تھی جو صرف 3 رنز بناسکے، انہیں نوان تھوشارا نے آو¿ٹ کیا۔

0/Post a Comment/Comments