main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ جاری


کراچی (رپورٹ:عمران فیروزی)کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونےوالی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہے گی۔جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، وہاں رجسٹڑڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 1کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 696 ہے۔بلدیاتی انتخابات کے لئے 8706 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، مردوں کے لئے 1204، خواتین کے لئے 1170، 6332 مشترکہ جب کہ 389 امپروائزڈ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔یہ الیکشن میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاﺅن میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، یونین کونسلوں اور وارڈز کی نشستوں پرہوں گے جس میں 20 ہزار 180 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 563 پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔کراچی میں کسی بھی جماعت کو میئر منتخب کرنے کیلئے سادہ اکثریت یعنی 124 یوسیز پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔کراچی کے بعض مقامات پر ووٹنگ کا عمل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔بعض پولنگ اسٹیشنز پر عملہ ہی وقت پر نہیں پہنچا جب کہ بعض میں پولنگ ایجنٹ بھی موجود نہیں۔جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ کی وجہ سے اب پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔


0/Post a Comment/Comments