main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

متحدہ کے ڈاکٹر سیف الرحمان ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس کے گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔ وسیع تجربہ رکھنے والے افسرکی تعلیمی و پیشہ ورانہ قابلیت اور اہم ذمہ داریوں پر رہتے ہوئے انہوں نے کون سے اہم کام خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔انہوں نے حکومت سندھ کے مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں۔بلدیات سے متعلق وسیع تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر سیف الرحمن نے محکمہ بلدیات میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ڈاکٹر سیف الرحمن نے دوہزار بارہ میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی اور دوہزار تیرہ میں ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کراچی کا اضافی چارج سنبھالا۔دو ہزار تیرہ میں ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی بھی رہے۔ ڈاکٹر سیف الرحمن نے پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی ذمہ داری بھی نبھائی۔مئیر وسیم اختر کے دور میں میونسپل کمشنر کراچی تعینات رہے اور حالیہ دنوں وہ گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری تھے۔ ان اہم عہدوں پر رہتے ہوئے انہوں نے کئی دشوار کام خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔لائنز ایریا کے ہزاروں مکینوں کی منتقلی اور ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک نئی گزرگاہ کی تعمیر، سپریم کورٹ کے احکامات پر ایمپریس مارکیٹ، صدر، کھوڑی گارڈن، اولڈ سٹی، کراچی زو اور آرام باغ سے بیس سال پرانی تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ عدالتی حکم پر کڈنی ہل میں ساٹھ سال پرانی تجاوزات کا خاتمہ اور اربن پارک کے قیام کا سہرا بھی ان کے سر جاتا ہے۔ کورونا وبا کے دوران عباسی شہید اسپتال میں متعددی امراض کے علاج و تحقیق کے مرکز کا قیام بھی انہیں کے ہاتھ انجام پایا۔ایس اینڈ جی ڈی ایل نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ 

0/Post a Comment/Comments