کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے نئے نامزدگی فارم جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن رولز کے مطابق تین ماہ الیکشن نہ ہونے سے پرانے نامزدگی فارم مسترد ہو جاتے ہیں۔ کراچی اور حیدرآباد میں کئی امیدوار بھی انتقال کر چکے ہیں۔کئی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ فارم بھرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے نئے شیڈول کا اعلان کرے گی۔پرانے امیدواروں کے فارم چار ماہ کا زائد عرصہ گذر جانے کی وجہ سے رولز کے مطابق قابل قبول نہیں رہے۔