main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں تجاوزات کی بھر مار


کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں تجاوازت مسلسل بڑھتی جارہی ہیں اور قبضہ مافیادیدہ دلیری کے ساتھ مرکزی شاہراہوں پر بھی تجاوزات قائم کرنے میں کسی قسم کا کوئی خوف محسوس نہیں کررہے جس کی وجہ سے صنعتوں کو جانے والے کشادہ راستے تنگ ہورہے ہیں جس سے صنعتوں کو خام مال کی فراہمی کے ساتھ ساتھ برآمدی صنعتوں سے بندرگاہوں کے لیے مال ترسیل بھی تاخیر کا شکار ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیزخان نے صنعتی ایریا میں تجاوزات کی بھرمار اورقبضہ مافیا کی بڑھتی غیرقانونی سرگرمیوں پر آغازانقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعدد بار انتظامیہ سے درخواست کی گئی مگر سوائے تسلی دینے کے عملی طور پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے نہ تو کوئی اقدامات کیے گئے اور نہ ہی تجاوزات کو قائم کرنے والوں کوکوئی تنبیہ کی گئی جس کی وجہ سے صنعتکار برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ فیکٹریوں میں خام مال کی ترسیل اور برآمدی مال سمیت دیگر مصنوعات کی ترسیل بھی تاخیر کا شکار ہورہی ہے جس سے انہیں نقصانات کا سامنا ہے۔فیصل معیز خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے اپیل کی کہ وہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں اور اپنا کردار ادا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ بلا رکاوٹ صنعتی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔

0/Post a Comment/Comments