main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ‘ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات دو ماہ کے اندر کرانے کاحکم


 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات دو ماہ کے اندر کرانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔عدالتِ عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن 3 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان اور بلدیاتی انتخابات کے متعلق 60 روز میں تمام اقدامات مکمل کرے،بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 2 ماہ کے اندر اندر کی ہونی چاہیے۔تحریری فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو مجبور نہیں کرسکتی،حکومتِ سندھ بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکورٹی اور تمام سہولتیں دینے کی پابند ہے،عدالت کا تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 15 روز میں الیکشن کا شیڈول جاری کرے، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ اس ضمن میں ضروری اقدامات کے پابند ہوں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں بتایا ہے کہ ایم کیو ایم نے قانون سازی،حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی درستگی تک الیکشن نہ کرانے کی استدعا کی اور حلقہ بندیوں سمیت بلدیاتی اداروں کو اختیارات ملنے تک الیکشن نہ کرانے کی تجویز دی ہے۔

0/Post a Comment/Comments