
کراچی(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی اپنے دفتر میں دارالسکون سے آئے ہوئے خصوصی بچوں اور انکے نگران سے خصوصی ملاقات۔ ملاقات میں دارالسکون کے نگراں عملہ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی کوآرڈینٹرز راحیلہ مسرور،بشریٰ احسان بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر طحہٰ سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل بچے دراصل ماں باپ اور انسانی معاشرے کے لئے آزمائش اور امتحان کا درجہ رکھتے ہیں ہمیں اس امتحان میں پورا اترنے کی کوشش کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر ہم بالغ نظری سے دیکھیں تو درحقیت یہ اللہ کی چاہت اور خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے جو ماں باپ اپنے خصوصی بچوں کو بھرپور توجہ دے کر ان کی تعلیم و تربیت کرتے ہیں اور انھیں کارآمداور بھر پور زندگی گزارنے کے قابل بناتے ہیں وہ یقینا اللہ کی نظر میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہیں دوسری جانب معاشرے میں وہ ادارے جو اسپیشل بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے لئے قائم ہیں۔ وہ حقیقت میں قابل ستائش اور عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے ایک دن خصوصی بچوں کے نام'' ±پروگرام کے تحت ضلع وسطی میں قائم خصوصی بچوں کے ادراے دارالسکون کے 50 خصوصی بچوں کو مدعو کیا انہوں نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور دوپہر کا کھانا بھی انکے ساتھ تناول کیا اس موقع پر خصوصی بچوں نے گانے بھی گائے ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے بچوں کو تالیاں بجا کر داد دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم نے خصوصی بچوں کو تحائف بھی دیئے اور انکے ساتھ تصاویر بھی بنوائی بعدازاں ڈپٹی کمشنر سینٹرل کوآرڈینٹر راحیلہ مسرور اور بشریٰ احسان خصوصی بچوں کو لکی ون شاپنگ سینٹر لے گئے۔جہاں خصوصی بچوں کو نا صرف شاپنگ مال کا وزٹ کرایااور خصوصی بچوں کو مفت پلے ایریا فراہم کیا گیا جہاں انہوں نے دل کھول کر انجوائے کیا۔طحہٰ سلیم کا یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ وہ ضلع وسطی میں نا صرف عام شہری معاشرے کو بہتر کرنا چاہتے ہیں بلکہ وہ خصوصی افراد کی بہتری اور بہبود کی جانب بھی مثبت نظر رکھتے ہیں انکے جذبہ خدمت انسانیت کو اسپیشل بچوں کی والدین کی جانب سے پزیرائی یقینا حاصل ہوگی۔