main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

ہم ڈیبنگی کے مرض سے عوام کو محفوظ رکھنے کی پوری کوشش کریں گے‘ ڈپٹی کمشنر ایسٹ


کراچی(سٹی رپورٹر) ڈینگی سے بچاو¿ کی تدابیر کے حوالے سے ضلع شرقی کراچی میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجا طارق حسین چانڈیو صاحب نے کی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز عبدالحمید جمانی تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مشتاق شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع شرقی ڈاکٹر محمد نعیم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمیل مغل نے شرکت کی۔ڈینگی سے بچاو¿ کی تدابیر کے حوالے سے ڈاکٹر جمیل مغل نے شرکاءکو آگاہی دی اور بتایا کہ ڈینگی بخار ایک خاص مادہ مچھر ایڈیس ایجپٹی کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ ڈینگی وائرس قابل علاج ہے مگر احتیاط ہی علاج سے بہتر ہے۔ گھر اور آفیس کو جالی لگوائیں۔ گملے ، پارک گلی محلوں ، فرش اور دیگر جگہوں پر بانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ شام اور صبح کے اوقات میں پوری آستین والے کپڑے پہنیں۔ بخار جسم کے درد یا کوئی علامت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔طارق چانڈیو نے کہا کہ ضلع شرقی کی ہیلتھ مینیجمنٹ ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے عوام کو ڈینگی کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے سیمینار منعقد کیا۔ انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز۔ ڈاکٹرز اور ڈینگی ٹیم ورکرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ڈی ایچ او ایسٹ ڈاکٹر نعیم راجپوت نے کہا کہ ہم نے اپنے محدود وسائل کے باوجود کووڈ کی طرح ڈینگی کا مقابلہ کیا ہے اور ہماری ٹیمیں ہر وقت تیار رہتی ہیں اور ہم ڈیبنگی کے مرض سے عوام کو محفوظ رکھنے کی پوری کوشش کریں گے لیکن عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق شاہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور جس طرح ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلع وسطی کی ہیلتھ ٹیم نے کام کیا ہے وہ قابل مثال ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عبدالحمید جمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں اور خصوصا ضلع شرقی میں ڈینگی وبائی صورتحال کر چکا تھا مگر ڈی ایچ او ایسٹ کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے عوام کے لئے ہر کیس کی ریسپانس ایکٹوٹی کی اور گھر گھر جا کر اسپرے کیا جس سے ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

0/Post a Comment/Comments