کراچی (رپورٹ/عمران ہاشمی)سہراب گوٹھ ٹرانسپورٹززر نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا مین روڈ شاہرہ پاکستان پر روڈ کی تعمیرات ہورہی ہیں تو دوسری جانب بسوں کوچوں کی اڈوں کے غیر قانونی اڈوں کی بھرمار ہے بلاک 22 پر عادل شاہ کوچ، غازی کوچ، بلوچ کوچ، زمیندارہ کوچ، دیگر غیر قانونی بسوں اڈوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہنے لگا گلبرگ روڈ پر غیر قانونی بسوں اور وینوں کے اڈے کی وجہ سے ٹریفک ایمبولینس ایمرجنسی جان لیوا چھینا جھپٹی کے واقعات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں ان غیر قانونی بسوں اور وینوں کے اڈوں کی ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے ہفتہ وصولی شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی اڈوں کو فوری طور سے ختم کرنے کے احکامات کے باوجود سہراب گوٹھ زیرو پوائنٹ پر غیر قانونی بسوں کے اڈوں کی بھرمار ہے عوام نے ویزاعلی سندھ،ڈی آی جی,ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے عوام شہریوں کو اس اذیت سے نکالا جاے۔اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروای عمل میں لائی جائے۔