main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

عوام کی صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈی سی ایسٹ راجہ طارق

 

کراچی(رپورٹ:محمد جاوید) ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق حسین چانڈیو کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایسٹ آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قائم نجی اور پرائیویٹ اسپتالوں کے آفیشیل نے شرکت کی۔راجہ طارق حسین چانڈیو نے کہا ہے کہ عوام کی صحت اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی راجہ طارق نے بارشوں کے بعد مچھروں ،مکھیوں اوردیگر بیماری پھیلانے والے جراثیم کے خاتمے کے لئےہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی میں ملیریا،ڈینگی اور دیگر مہلک بیماریاں پھیلانے والے جراثیم کے خاتمے کے لئےپورے ضلع میں فیومیگیشن مہم بلا تعطل جاری رکھی جائے انھوں نے پرائیویٹ اسپتالوں کے تمام آفیشیلز کو ہدایت دی کے وہ ڈینگی مریض کا مکمل ڈیٹا لازمی شیئر کریں۔ڈپٹی کمشنر نے جراثیم کش اسپرے مہم پورے ڈسٹرکٹ میں خصوصاّ گلی ،کوچوں ،اسکولوں،بازاروں۔پارکس ،پلے گراونڈ سمیت مساجد کے اطراف اور اندر بھی جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرنے کی ہدایت جاری کر دی تاکہ ضلع شرقی کا ہر شہری مہلک بیماریاں پھیلانے والے جراثیم سے محفوظ رہے سکے واضح رہے کہ مزکورہ اسپرے مہم کےایم سی کے تعاون سے چلائی جارہی ہے۔ ضلع شرقی میں فیومیگیشن مہم کے دوران ضلع شرقی کی تمام یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنایا جارہا ہے۔ تمام یوسیز میں بالترتیب اسپرے مہم کی گاڑیاں روانہ کی جا رہی ہیں۔ بارش کے بعد پیدا ہونے والے مکھی، مچھر اور ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے کی سخت ہدایت جاری۔

0/Post a Comment/Comments