main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

مسلم کھتری چیری ٹیبل ہسپتال میں پولیو کے خاتمے کےلئے تقریب


کراچی(رپورٹ/محمد جاوید)روٹری کلب آف کراچی پلاٹینم کی جانب سے مسلم کھتری چیری ٹیبل ہسپتال میں پولیو کے خاتمے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی ،تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران علی شاہ، ڈسٹرکٹ گورنر تہذیب کاظمی، سیکرٹری نورین خان، نائب صدر ارشد گوڈیال، بورڈ ممبر شعیب خان، کلب ممبر ڈاکٹر طارق علوی اور تمام ممبران کی کاوشوں سے نارتھ کراچی میں واقع مسلم کھتری چیریٹیبل ہسپتال میں پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے ایک کامیاب تقریب کا انعقاد ہوا مسلم کھتری ایسوسی ایشن کے صدر جناب حاجی فقیر محمد رضا، نائب صدر وحید ماما، جنرل سیکڑیٹری ارشد پیر جی جوائنٹ سیکڑیٹری نثار محمد اور ممبران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی دورے پر ضلعی گورنر اور کلب کے ممبران نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور یہ بھی یقین دلایا کہ آر سی کے پلاٹینم اور کھتری ہسپتال کے تعاون سے بہت جلد اس ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر اور ایم آر آئی کی سہولت شروع کر دی جائے گی جس سے اس علاقے میں رہنے والے لوگ مستفید ہوں گے۔ امید ہے کہ تمام ممبران مل کر ہمارے پروجیکٹ کو جلد از جلد کامیاب بنائیں گے۔تمام شمالی کراچی آر سی کے پلاٹینم ممبران 24 اکتوبر پولیو کا عالمی دن ہے۔آیئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور پولیو کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

0/Post a Comment/Comments