main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

ڈاکس پولیس کا ایکشن‘ منشیات فروش ، جواری اورگٹکا ماوا فروش چار ملزم گرفتار


کراچی (رپورٹ/عمران ہاشمی)ایس ایس پی ضلع کیماڑی کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ ڈاکس SIPپرویز علی سولنگی کی منشیات فروش ، جواری اورگٹکا ماوا سیلر ملزمان کے خلاف کریکڈاﺅن بدستور جاری ہے۔بمقام پرانا پاڑہ نزد شاکر پلیہ مچھر کالونی کراچی سے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک شخص منشیات فروش کوگرفتار کر لیاملزم کے نام کی شناخت قربان علی ولد احمد حسین سے کی گئی ۔گرفتار شدہ ملزم سے ہیروئن وزنی 38گرام برآمد کی گئی جسکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 597/2022بجرم دفعہ CNSA-6/9Aترمیمی ایکٹ 2022/1997کے تحت قائم کیا گیا۔بمقام نیازی محلہ نزد اعوان کوچ اڈا پر انٹیلی جنس کی اطلاع پر چھا پہ مار کر دو جواری ملزمان گرفتار اور انکا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔گرفتار شدہ ملزمان اور عدم گرفتار ملزم سے جوا کی رقم 1500اور سٹہ پرچیاں برآمد کرکے مقدمہ الزام نمبر 598/2022بجرم دفعہ 5/5Aقمار بازی ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے ناموں کی شناخت الطاف ولد غلام رسول‘ندیم ولد محمد دین جبکہ انکے بھاگ جانے والے ساتھی کا نام بلال ولد سومار معلوم ہوا۔گرفتار ملزم الطاف ولد غلام رسول اس سے قبل تھانہ ہذا کے مقدمہ الزام نمبر 790/2021بجرم دفعہ 5/5Aقمار بازی ایکٹ کے تحت بند ہو کر جیل جا چکا ہے۔عدم گرفتار ملزم بلال عادی جواری ہے اس سے قبل تھانہ ہذا میں متعدد بار بند ہو کر جیل جا چکا ہے ۔بمقام نزد حبیب پبلک اسکول سے ایک شخص کو مشکوک و مشتبہ جانتے ہوئے روک کر چیک کیا تو اسکے قبضہ سے مضر صحت ماوا 50پیکٹ وزنی 3کلو گرام برآمد ہوا جسکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 599/2022بجرم دفعہ 8(1)Aگٹکا ایکٹ تحت قائم کیا گیا۔گرفتار شدہ ملزم کے نام کی شناخت بخت زمین ولد گلزہ خان گرفتار شدہ ملزم عادی گٹکا ماوا سیلر ہے جو کہ اس سے قبل تھانہ ہذا میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ 1FIRNo110/2021U/S8(I)A‘2FIRNo83/2022U/S8(I)A‘گرفتار شدہ ملزمان کومزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments