کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 237 ملیر اور این اے 239 کورنگی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اورگنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ تمام انتخابی عمل کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ خود کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہنگامہ آرائی یا پولنگ میں مداخلت کرنے پر فوری کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارجز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے ہیں۔پولنگ کے دن سیکیورٹی کے تین حصار رکھے گئے ، پولیس پہلے، رینجرز، ایف سی دوسرے اور فوج تیسرے سیکیورٹی حصار کیلئے موجود رہی۔ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے ڈیوٹی انچارجز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل تھے۔