کراچی(رپورٹ:فرحان مجیب)ایس ڈی پی او گلبرگ معین الدین خواجہ سے آغاز انقلاب کراچی کے وفد کی ملاقات،ملاقات کرائم رپورٹر فرحان شیخ اور عبد السمیع انصاری نے کی۔پچھلے دس مہینوں سے ڈی ایس پی گلبرگ کے عہدے پر ذمہداریاں نبھانے والے معین الدین خواجہ انتہائی نفیس شخص ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی ایس پی معین الدین خواجہ نے کہا کہ افسران کی رہنمائی میں گلبرگ میں راہزنی کی وارداتوں میں دس فیصد تک کمی آئی۔ڈی ایس پی معین الدین خواجہ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کے تمام افسران و اہلکار ایک پیج پر ہیں،کسی بھی چیز کی مسلسل کوشش حدف حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، ہماری بھی کوشش ہے کہ عوام کی جان و مال تحفظ ہر حال میں ممکن بنایا جائے۔