کراچی (رپورٹ:شیخ کاشف سعید) نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں W-9 کے علاقے میں مدرسہ نور تعلیم القرآن کے اطراف میں پتھاروں کا راج۔ کے ایم سی ، ڈی ایم سی اور سیاسی جماعتوں کے کارکن بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں W-9مدرسہ نور تعلیم القرآن کے اطراف میں ٹھیلے پتھاروں والوں نے قبضہ جما لیا۔ علاقے کے رہائشی گھر تک پہنچنے کیلئے گھنٹوں سب ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں۔ جبکہ علاقہ مکینوں کی ایڈمنسٹریٹر کراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدر استاد مسرور حسن ، ڈی آئی جی سینٹرل، ایس ایس پی سینٹرل، اور تمام اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس معاملے پر غور فرمائیں اور عوام الناس کو اس مسئلے سے چھٹکارا دیا جائے اور جو اس کام میں مصروف ہے ان سب کو سخت سے سخت سزا دی جائے