
کراچی(رپورٹ:رضوان احمد)آغاز انقلاب کراچی کی نشاندہی کے بعد ایڈمنسٹریٹر اور ایکسیئن سیوریج بورڈ ماجد بخاری اور بلخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مضبوط امیدوار عرفان عباسی نے خود کھڑے ہوکر اپنی نگرانی میں مسئلہ کو حل کروایا۔ عوام الناس آغاز انقلاب کراچی کی اس کاوش کو سراہتے ہیں جس کی نشاندہی پر عوام کے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ عوام نے ایکسیئن ماجد بخاری کا بھی شکریہ ادا کیا کہ دیر سے ہی سہی لیکن مسئلہ حل ہوگیا۔گذشتہ دنوں سیکٹر 5 ایف نیوکراچی یو سی 5 کی سیوریج کے حوالے سے چلنے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے میڈیا کی نشاندہی پر ایڈمنسٹریٹر اور ایکس سی این سیوریج بورڈ ماجد بخاری اور بلخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب کردہ کونسلر جناب عرفان عباسی صاحب نے خود کھڑے ھوکر اس مسئلے کو حل کرایا اور عوام کو ریلیف دیا۔عوام ایکس سی این ماجد بخاری صاحب کی بھی بےحد مشکور ھے کہ دیر سے ہی سہی مگر اس مسئلے کو حل تو کیا۔ماجد بخاری صاحب مسئلہ اتنا بڑا نہیں ھوتا جتنا اس یو سی کے نااہل اور پیدا گیر لوگ بنادیتے ہیں کام کا منع بھی نہیں کرتے اور کام کرتے بھی نہیں جس سے عوام ناصرف پریشان بلکہ بدظن ھو جاتی ہیں یو سی 5 میں چند کالی بھیڑیں ہیں جو افسران بالا اور پارٹی کی عزت سے کھیلتے ہیں۔سوال ھے یہ ارشد عرف پوا اس شخص کا کس ادارے سے تعلق ھے یہ کے ایم سی کا ایمپلائز ھے ؟یا ڈی ایم سی کا یا ٹاون کا ؟ کسی کا نہیں تو پھر اسکو کیا حق ھے کہ یہ اپنی مرضی سے کنڈی مینوں کی ڈیوٹی لگائے حکومتی کاموں میں دخل اندازی کرے ایسے لوگوں کو حکومتی کاموں سے دور رکھا جائے اس میں آپکی بھی عزت ھے اور پارٹی کی بھی۔