کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن وسیم راجو کی نمازہ جنازہ میں بدمزگی پیدا ہوگئی۔ایم کیو ایم قیادت کے لیے مشکلات پیدا ہوگئیں۔ کارکنان نے رہنماﺅں کا گھیرا شروع کردیا۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نمازجنازہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ عامر خان نماز جنازہ پڑھنے پہنچے تو جنازے کے شرکا نے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان سمیت دیگر رہنماﺅں کو گھیر لیا۔کارکنان نے ایم کیو ایم رہنماں پر شدید تنقید کی۔ اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور جنازے میں افراتفری مچ گئی۔وہاں موجود لوگوں نے مشتعل افراد سے ایم کیو ایم کی قیادت کو محفوظ کیا۔ مشتعل افراد نے کہا کہ کارکنان مارے جارہے ہیں اور آپ حکومت کے مزے لے رہے ہیں۔ عامر خان نماز جنازہ ادا کیے بغیر روانہ ہوگئے۔