کراچی (رپورٹ:شیخ کاشف سعید )نارتھ کراچی، سیکٹر 5فائیو سی فور، یو سی -3 کے اطراف میں کئی عرصے سے سیورج کا نظام دھرم بھرم اس کا ذمہ دار کون؟ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے یہاں پر سیورج کانظام خراب ہے جس پر نمازیوں کو مسجد جانے میں ، بچوں اور بچیوں کو اسکول جانے میں دشواریا ں اور اہل ِ علاقہ کو آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس پر اہلِ علاقہ نے یوسی MNA ، MPA اور KW&SB کو متعدد درخواستیں بھی دیں لیکن ان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ہم سندھ حکومت کے نمائندوں سے درخواست کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کروایا جائے۔جبکہ نارتھ کراچی سیکٹر 5B-1 یوسی 2، جامع مسجد بلال کے اطراف میں کئی عرصے دراز سے سیوریج کا نظام درھم بھرم علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ مسجد کے مین گیٹ پر اور گلی کے اندر کئی عرصے دراز سے سیوریج کا نظام درھم بھرم جس پر نمازیوں کو اور علاقے کے لوگوں آنے جانے میں بہت زیادہ تکلیف کا سامنا ہے ہم سندھ حکومت کے نمائندے سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر سیوریج کا کام کرایا جائے۔جبکہ دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 5C-1، یوسی 3، وارڈ 1، میں کئی عرصہ سے پانی کی شدید قلت ہے اہلہ محلہ کا کہنا ہے کئی عرصے دراز سے 5C-1، میں پانی کی شدید قلت ہے ہم نے کئی دفعہ واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام سے کہا کہ ہمارے علا قے میں کئی عرصے سے پانی کی شدیدقلت کا سامنا ہے اور اس کے علاوہ کئی جگہ سے پانی کی لیکیج بھی ہے جب پانی آتا ہے تو کئی لیٹر گیلن زائع ہوتا ہے۔ اہلہ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس پر فوری نوٹس لیا جائے اور ہمیں پانی فراہم کیا جائے۔