کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی ﷺ نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ،یوم ختم نبوت ﷺ کے موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ،آقا کریم ﷺ کے فرمان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ،سہیوں اور اس سے منسلک سیکڑوں دیات پانی کی زیر آب آگئے ہیں خدمت سب کےلئے جذبے سے سرشار ہوکر مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں دن رات کوشاں ہیں ،سندھ جانیوالے قافلے کا امدادی سامان سکھر ،لاڑکانہ ،مٹیاری ،نوابشاہ جیکب آباد ودیگر اضلاع کے متاثرین میں تقسیم کیا جائیگا ،اہلسنت خدمت فاﺅنڈیشن کے رضا کار سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اللہ کی رضا کےلئے خدمت انجام دے رہے ہیں ،صوبائی وشہری حکومت دعوﺅں سے کام نہ چلائیں عملی طور پر سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کریں ،فلاحی تنظیموں اور پاک افواج نے سیلاب متاثرین کی امداد میں مثالی کردار ادا کیا ہے حکومت پاکستان دعﺅں کی بجائے عملی طور پر سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں اہلسنت خدمت فاﺅنڈیشن کے تحت امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر روشن ویلفیئر کے چیئرمین حسین رومی اور آل کراچی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی پی ایس ٹی مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ ،محمد طیب قادری محمد سلیم قادری ،محمد شہزاد قادری اور کراچی ڈویژن کے غلام مرتضیٰ قادری بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناکر ہی ملک سے غربت کو ختم کیا جاسکتا ہے ،کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور شہریوں کی اموات حکومت اور پولیس انتظامیہ کےلئے سوالیہ نشان ہے ،اس موقع الغوثیہ ویلفیئر کے چیئرمین حسین رومی نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے فلاحی شعبہ اہلسنت خدمت فاﺅنڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہے ،AKFحقیقی معنوں میں سیلاب زدگام کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے ،کراچی کے عوام کی سیلاب متاثرین کےلئے دل کھول کر خدمات قابل فخر ہے ،ثروت اعجاز قادری بھائی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو بلاتفریق دکھی انسانیت کی خدمت میں مشغول ہیں ،اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمیں شرجیل گوپلانی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلئے کام کرنیوالی تمام فلاحی تنظیموں اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اہلسنت خدمت فاﺅنڈیشن جس منظم انداز میں سیلاب متاثرین کےلئے کام کررہا قابل ستائش ہے ،تاجروں نے بھی فلاحی کاموں بالخصوص سیلاب متاثرین کی امداد بڑا کرادار ادا کیا ہے ،پاکستان سنی تحریک کی فلاحی خدمات اور بلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت کو حکومتی اداروں کو بھی شعار بنانا چاہیے ۔اس موقع پر ان رہنماﺅں نے امدادی کیمپ میں سامان کا جائزہ لیا جس میں خشک راشن،دودھ ،پانی ،بچوں ،بڑوں اور بچوں کےلئے کپڑے سمیت ضروت کی تمام اشیاءشامل تھیں ۔