main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

جمشید کوارٹر میں پولیس کی بڑی کارروائی،نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر پکڑا گیا


کراچی(رپورٹ:شعیب عالم)جمشید کوارٹر میں پولیس کی بڑی کارروائی،پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کرلیا۔بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے جعلی شناختی کارڈوں کی کھیپ برآمد،اختر نامی شخص گرفتار 'SSPشرقی عبدالرحیم شیرازی نے جعلی نادرا ہیڈ کوارٹر چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ 33جعلی شناختی کارڈ مردوں کے برآمد، 23 عورتوں کی بھی شناختی کارڈ ملے، اختر کراچی پولیس کا برطرف اہلکار نکلا،سابق پولیس اہلکار منشیات فروشی میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے' چھاپوں کے دوران ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور ساو¿تھ کی جعلی مہریں بھی برآمد ہوئی،جعلی آفس میں سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے مشینیں لگائی گئی تھی'مبینہ طورپر اختر کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کارندوں کے شناخت کارڈ بنانے میں ملوث ہے۔

0/Post a Comment/Comments