کراچی (رپورٹ:رضوان شیخ)ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم کی صدارت میں استقبالِ ربیع الاوّل کے انتظامات کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع وسطی کے مختلف مکاتب ِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما¿ءکرام،منتظمین مساجد و امام بارگاہ اور منتظمین جلوس نے شرکت کی۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی زاہد حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I وسیم الدین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Ii عمران علی راجپوت،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان، سندھ پولیس،پاکستان رینجرز کے افسران، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک اور بلدیہ وسطی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر علماءکرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم نے کہاکہ ربیع الاول کی آمد سے تقریبا ایک ماہ قبل اجلاس مبعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شہری و بلدیاتی اداروں اور علماءاکرام سمیت مساجد و امام بارگاہوں،جلوس منتظمین کے باہمی ربط سے عید میلاد النبی صلی اللہ وسلم کو شایان شان بنایا جاسکے انہوں علماءکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وسطی ہر مزہبی ایام کے موقع پر ہمیشہ قبل از وقت اپنی خدمات انجام دے کر دیگر اضلاع میں نمایاں مقام حاصل کرتی رہی ہے اس موقع پر انہوں نے علماءکرام سے کہا کہ وہ ماہ ربیع الاول کے دوران مذہبی رواداری کو فروغ دیں اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، علماءکرام فروغِ امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ضلع کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمارا ساتھ دیں، اجلاس میں علماءکرام اور محفل میلاد و جلوس کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے دی جانے والی شکایات و تجاویز پر اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جشنِ ولادتِ رحمت اللعالمین ﷺ کے پروگراموں کے انعقاد میں ضلعی و بلدیاتی افسران و کارکنان ہمہ وقت خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات پر خصوصی صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جبکہ رات کے وقت تمام جلوسوں کے راستوں پر خصوصی روشنی کا انتظامات کو بھی بہتر کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکنہ مسائل بغیر کسی تاخیر کے حل کئے جائیں گے۔ طحہ سلیم نے کہا کہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر اور سڑکوں کو جلد از جلد بہتر بنانے کی ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔شہری انتظامیہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب سہولیات فراہم کرے گی۔