main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

ڈینگی وائرس،سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے


کراچی(ہیلتھ رپورٹر)معروف سیاسی و سماجی رہنما حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق،حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جو کہ اب انتقال کرگئے ہیں ، حنید لاکھانی اقرایونیورسٹی کے سربراہ بھی تھے۔اہل خانہ کا بتانا ہے کہ حنید لاکھانی کی نماز جنازہ کل جمعہ کے بعدمسجد صہیم خیابان راحت میں ادا کی جائے گی۔دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں تیزی سے ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 91 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کراچی میں 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ روزکراچی میں ضلع شرقی کے علاقے سولجر بازار (عامل کالونی)کا رہائشی 19 سالہ نوجوان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگیاتھا اور آٓج حنید لاکھانی انتقال کرگئے، یہ رواں برس سندھ میں دوسری ہلاکت ہے۔

0/Post a Comment/Comments