main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

سرجانی سے اغوا ہونیوالا نو سالہ بچہ بازیاب، تین اغوا کار گرفتار


کراچی(رپورٹ:وحید میواتی) پولیس نے تین روز قبل سرجانی سے اغوا ہونے والے 9 سالہ بچے کو بازیاب کر کے تین اغواکاروں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 13 ستمبر کو سرجانی کے علاقے بلال مسجد کے قریب سیکٹر فور اے سے اغواکاروں نے 9 سالہ بچے عبداللہ ولد شفیق اللہ کو اغواکر لیا تھا جس کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔اغوا کاروں کیجانب سے 14 ستمبر کو بچے کے گھر والوں سے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا گیا اور گزشتہ روز تاوان کی مد میں 30 لاکھ کی رقم کیلئے کال کی گئی۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی نے جمعہ کو پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران تین اغواکاروں کو بھی گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق تاوان کی رقم کے مطالبہ میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب پولیس نے گذشتہ روز تھانہ شیر شاہ کی حدود سے 2021 میں اغواءہونے والے 15 سالہ مغوی کو ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم سے نوشہرو سے بازیاب کرایا گیا۔پولیس کے مطابق 15 سالہ مغوی کی بازیابی کیلئے معزز عدالت ہائی کورٹ سندھ میں بھی مقدمہ چل رہا تھا۔

0/Post a Comment/Comments