کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے چار اضلاع سمیت سندھ کے کل 17 اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے عائد کی ہے۔تفصیل کے مطابق چہلم امام حسین کے موقع پرسیکیورٹی اقدامات کے تحت کراچی کے چار اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سوارپرپابندی 16 اور17 ستمبر تک برقرار رہے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کا اطلاق کراچی کے چار اضلاع سمیت سندھ کے کل 17 اضلاع میں ہو گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اورصحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ شہری اورخواتین بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔