main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

ممتاز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کیمپس فردوس کالونی کے ٹرائل مکمل

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ انٹراسکول لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ممتاز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کیمپس فردوس کالونی کی کرکٹ ٹیم کے ٹرائل مکمل ہوگئے ۔ٹرائل کے بعد ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ڈی سی اوراحیلہ مسرور نے ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں ٹورنامنٹ کے کیپس تقسیم کیے اور انھیں مبارکباد پیش کیراحیلہ مسرور نے ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ان کا مزید کہنا تھا کہٹورنامنٹ میں کامیابی کےلیے ٹورنامنٹ کےدوران اپنی بھر پور صلاحیتوںکا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ راحیلہ مسرور نے کہا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہوتا ہے اصل چیز پوری قوت اور دل جمعی سے مقابلہ کرنا ہے۔ کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دوران ٹورنامنٹ اسپورٹس مین اسپرٹ کا نہ صرف مظاہرے کریں گے بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔


0/Post a Comment/Comments