کراچی (رپورٹ: حاجی صدیق)تھانہ سرجانی پولیس نے منشیات فروش 4 ملزمان فیضان ولد محمد انیس، نوید ولد محمد حمید، مشتاق ولد صابر اور بلال ولد خادم کو وافر مقدار میں چرس اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔تھانہ سرجانی پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا تیار/فروخت کرنے والے ملزمان محمد رمیس ولد رئیس اور عبدالکریم ولد محمد سہیل کو 55 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، بھاری تعداد میں چونا، کتھا، تمباکو، چھالیہ اور پیکنگ کا سامان سمیت گرفتار کیا۔