
کراچی(رپورٹ:عمران ہاشمی)نیو کراچی صبا سنیما کے قریب جواد فیکٹری کے سامنے اینٹی انکروچمنٹ کا آپریشن،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحٰہ سلیم ، سینیٹر ڈائریکٹر لینڈ سینٹرل، ڈائریکٹر لینڈ سینٹرل، اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیوکراچی، ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ کراچی نے سیکٹر فائیو جی جواد فیکٹری کے قریب ناجائز تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری بھی موجود رہی۔جن لوگوں سے جگہ واگزار کرائی گئی انکی جانب سے مزاحمت و احتجاج بھی کیا گیا۔متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے بھی انہیں کئی مرتبہ نوٹسز جاری کئے اور چار دن پہلے جمعے کو بھی نوٹس بھجوائے گئے،عوام نے جلاو¿ گھیراو¿ کی بھی کوشش کی لیکن زیادہ دیر مزاحمت نا کرسکے۔شہر قائد کا انفراسٹرکچر تباہی ہوکر رہ گیا جس کی بنیادی وجہ غیر قانونی تعمیرات رہیں۔لیکن ادارہ آج پھر یہ سوال اٹھاتا ہے کہ جب یہ تعمیرات ہو رہی ہوتی ہیں تو آپ طاقتور لوگ آپ کو رشوت کے عوض خرید لیتے ہیں۔پھر بنے بنائے مکان کو سستے ہونے کے بعد غریب عام زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر خرید لیتے ہیں،بعد ازاں ادارے ہوش میں آتے ہیں اور ایسے آپریشنز کئے جاتے ہیں او غریب بے گھر ہوجاتے ہیں۔ان افسران کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے جنھوں نے اس غیر قانونی تعمیرات کے وقت آنکھیں موندنے کے بدلے جیبیں بھاری کیں۔