کراچی(رپورٹ: شعیب عالم) ضلع ملیر بھر میں رات گئے کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن، شرافی گوٹھ ، ملیر سٹی، اسٹیل ٹان، میمن گوٹھ ، ابراھیم حیدری اور شاہ لطیف تھانوں کے حساس و مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے گئے ،ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق آپریشن کا دائرہ داود چورنگی ، ملا عیسا گوٹھ ، علی اکبر شاہ گوٹھ ، گلشن حدید ایکسٹینشن ، صالح محمد گوٹھ ، خدآباد گوٹھ ، بیت الہ آباد گوٹھ ، شاہ لطیف سیکٹر 19B و دیگر حساس جگہوں تک بڑھایا گیا کومبنگ آپریشن میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور لیڈی پولیس سمیت بھاری نفری اور پولیس موبائلوں نے حصہ لیا ایس ایس پی ملیر کے مطابق چہلم کے پر امن انعقاد کے سلسلے میں یہ ٹارگٹڈ کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیا گیا ھے مذکورہ علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کر کے گھر تلاشی لی گئی اور سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے کریمنل رکارڈ اور دیگر کوائف کی جانچ کی جا رہی ھے ۔