ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن،سبزہلالی پرچموں کی بہار٭یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ٭٭پاک فوج کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد،ڈی جی آئی ایس پی آر نے مسلح افواج کی جانب سے ڈائمنڈ جوبلی کی مبارکباد پیش کی٭کراچی میں مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب،نیول اکیڈمی کے نوجوانوں نے فرائض سنبھال لئے٭وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ اور قائم مقام گورنرسندھ سراج درانی نے مزارقائدپر پرچم کشائی کی،مزار قائد پر حاضری بھی دی اور ملک کی امن و سلامتی کی دعا بھی کی٭ہفت روزہ آغازانقلاب کراچی کی دسویں سالگرہ آغازانقلاب کے آفس میں منائی گئی،ایڈیٹرعمران فیروزی نے چیف رپورٹر عمران ہاشمی،اسٹاف رپورٹر یاسین کھتری و ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا،اور نوسالہ صحافتی سفر کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی٭ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹرضلع وسطی طحہ سلیم نے یوم آزادی پر پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا٭طارق روڈ الائنس کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی اورملک کی سلامتی کےلئے دعا بھی کی٭کوئیل سکولنگ سسٹم کا یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد،طلباءو طالبات نے دل دل پاکستان،شکریہ پاکستان،اے راہ حق کے شہیدوں اور اس پرچم کے سائے تلے جیسے ملی نغمے پیش کرتے ہوئے خوب داد وصول کی۔