main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

میٹرک بورڈ کراچی نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا


 کراچی(رپورٹ:عمران فیروزی) میٹرک بورڈ کراچی نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔سائنس گروپ کی پہلی تین پوزیشنز 4 طلبہ و طالبات نے اپنے نام کر لیں۔ جس کے مطابق دسویں جماعت سائنس گروپ میں 150944 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 121486 طلباءنے کامیابی حاصل کی۔جبکہ کامیابی کا کل تناسب 80.48 فیصد ہے۔ سائنس گروپ کے نتائج میں عبد الرحمن ، الیزا صمدانی رامین زبیدہ اور ربیعہ عمران نے پوزیشنز حاصل کیں۔ جب کہ جنرل گروپ میں حبہ ضیائ، مدحت اسلم اور حافظہ منہال نے پوزیشن حاصل کیں اور خصوصی بچوں میں کمال کمار ، مریم عزیز، فرح اسرار نے پوزیشن حاصل کیں۔پاس ہونے والوں میں سائنس گروپ کے 52127 طلبہ و طالبات A ون، 34639 طلباءA گریڈ، 22548 نے B گریڈ، 10155 طلباءC گریڈ اور 1851 طلبائD گریڈ میں جبکہ 11 طلباءE گریڈ میں پاس ہوئے۔ یوں سائنس گروپ کے کل 121486 طلبہ و طالبات پاس ہوئے ہیں۔99 خصوصی افراد نے امتحان میں شرکت کی۔ جن میں 97 امتحان میں شریک ہوئے جن میں صرف ایک طالبعلم فیل ہوا ہے۔باقی تمام طلبہ و طالبات پاس ہو گئے ہیں۔ جنرل گروپ کے کل 16454 طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 291 طلبہ A ون گریڈ،1671 طلبائA گریڈ،3387 طلباءنے B گریڈ،1949 طلبائD گریڈ اور 98 طلبائE گریڈ میں پاس ہوئے ہیں یوں کل 11466 طلبہ و طالبات پاس ہوئے ہیں۔ امتحانات کے نتائج کا اعلان سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز مراد علی راہنوں، چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ اور ناظم امتحانات عمران طارق بٹ نے کیا۔ جب کہ اس موقع پر ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور شیخ، نواب شاہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق شاہ، انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین،لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین نسیم احمد میمن، سیکرٹری بورڈ محمد علی شائق سمیت دیگر افسران و ملازمین اور سکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور والدین و اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر جامعات اینڈ بورڈ نے کامیاب طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دیں اور کامیاب طلبہ کو شیلڈ و نقد انعام سے نوازا گیا۔ میٹرک بورڈ کے نتائج ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور ایس ایم ایس سروس bsek اسپیس رول نمبر لکھ کر 8583 پربھیج کر دیکھے جا سکیں گے۔

0/Post a Comment/Comments