main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

کامران ٹیسوری کی متحدہ میں واپسی، ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عبدالوسیم اور خواجہ اظہار الحسن کو ڈپٹی کنوینر بنا دیا گیا جب کہ کامران ٹیسوری بھی ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال ہو گئے۔کراچی میں کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایم کیو ایم کی دعوت پر کئی ذمہ داران اور کارکنان پارٹی میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ سابق ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری اور سابق ٹاو¿ن انچارج شہزاد درجنوں ساتھیوں کے ساتھ پارٹی میں دوبارہ شامل ہو گئے۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے اہم فیصلے بھی کیے۔ کامران ٹیسوری کو پارٹی میں شامل ہوتے ہی ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم میں مزید 2 ڈپٹی کنوینرز بھی بنا دیے گئے۔ عبدالوسیم اور خواجہ اظہار الحسن کو ڈپٹی کنوینر کا عہدہ دے دیا گیا۔اراکین رابطہ کمیٹی کی متفقہ تائید سے کنوینر خالد مقبول نے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے ارکان میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور 5 اراکین رو¿ف صدیقی، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک، اور صادق افتخار کی منظوری دی گئی۔ 

0/Post a Comment/Comments