main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

سیلاب متاثرین بھائیوں کی مدد اور ان کی زندگی کو بحال کرنا ہوگا‘کمشنر کراچی


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہاکہ آج پاکستان کا وسیع تر حصہ سیلابی صورتحال سے دوچار ہے ہمارے بہن بھائی کھلے آسمان تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ہمیں ان کی داد رسی اور بحالی زندگی کے لئے حکومتی اقدامات میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا کراچی کے طلباءو طالبات ،اساتذہ ،کھلاڑی خصوصاً نوجوان سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کے لئے میدان میں نکلیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے SMBفاطمہ جناح اسکول کراچی میں جشن آزادی آل کراچی انٹر اسکول مقابلہ ملی نغموں کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے چیئر مین شہزاد رائے ،ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری ،پون کمار ،غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے ۔جشن آزادی انٹر اسکول مقابلہ ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کی جویریا فرید نے جیت لیا ،جبکہ ڈسترکٹ سینٹرل کے عبدالباسط نے دوسری اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کی علیشہ غلام عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی کمشنر کراچی اقبال میمن نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ آج جہاں پورا ملک سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں وہیں سندھ کا 70فیصد حصہ سیلاب سے شدید متاثر اور عوام کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں میں ملکر اپنے مفلوک الحال بھائیوں کی مدد اور ان کی زندگی کو بحال کرنا ہوگا کمشنر کراچی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کراچی میں 38امدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں کراچی کی عوام دل کھول کر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کے لئے امدادی اشیاءکی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے چیئر مین شہزاد رائے نے کمشنر کراچی اقبال میمن کو یقین دلایا کہ زندگی ٹرسٹ سیلاب متاثرین کے لئے جو بھی مدد ہوسکی ضرور کرے گا۔

0/Post a Comment/Comments