main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

شرجیل میمن نے عبدالستارایدھی اورنج لائن کاافتتاح کردیا


کراچی (رپورٹ: رضوان احمد)صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے فیصل ایدھی کے ہمراہ بی ا?ر ٹی عبدالستار ایدھی (اورنج لائن) کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محنت سعید غنی ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی احمد علی جان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندھو خیل ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن( ر) الطاف حسین ساریو اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ا?ج محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے عبدالستارایدھی اورنج لائن کاافتتاح کررہے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے تقریب کوسادگی سے کررہے ہیں۔ یہ سندھ حکومت کی طرف سے کراچی کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔ پروجیکٹ سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے مکمل کیا ہے۔ کرایہ دس سے بیس روپے رکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جب پیٹرول مہنگا ہے ، پھر بھی کم کرایہ رکھاگیاہے،ہماری ترجیح ہے کہ عوام کوجتناریلیف دے سکتے ہیں ، دیا جائے گا انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی کے عوام کو بہت جلد ایک اورمنصوبہ دینے جارہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پبلک کو سفر کی جدید اور ا?رام دہ سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا بھی ا?ئندہ ہفتے ا?غاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 5 ہزار سے زائد گاڑیاں چل رہی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کو پیش کش کردی ہے کہ وہ اپنی پرانی گاڑیوں کی جگہ نئی اور جدید بسیں لائیں۔ سندھ حکومت ان کو ہر سہولت دینے کے لئے تیار ہے۔ اگر ان کو قرض یا سبسڈی چاہیے تو وہ بھی دینے کے لیے تیار ہیں

0/Post a Comment/Comments