main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

آئی جی سندھ کا سیلاب متاثرہ خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم


کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سیلاب سے متاثرہ سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے کے معاملے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مراکز پر ضلعی سطح پر سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے، ایسے تمام مرکز پر خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو بھی ممکن بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے مراکز کے قریب یا اطراف میں موجود جرائم پیشہ/کمیشن مافیا/ایجنٹوں کو باقاعدہ نشاندہی کے تحت گرفتار کیا جائے اور انکے خلاف کیسز درج کیئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ سادہ لوح مستحق خواتین سے جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنیوالوں سے کوئی رورعایت نہ کی جائے۔پولیس حکام کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں معصوم اور سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے والے 140ملزمان کو گرفتار کرلئے گئے۔حکام کی جانب سے آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کردہ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 93مقدمات میں 202ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ بقیہ 62عدم گرفتار نوسرباز ملزمان کے خلاف پولیس چھاپے مار رہی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ یہ گرفتاریاں مورخہ 26،اگست تا 31اگست 2022تک کے دوران نیے پر مشتمل ہیں۔

0/Post a Comment/Comments