main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

جب قوم سیلاب سے مر رہی تھی تب ایک پاگل جلسوں میں مصروف تھا، عفت عمر کی شدید تنقید


 کراچی (شوبزڈیسک)اداکارہ و معروف میزبان عفت عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملکی صورتحال کے باوجود جلسے کرنے پر بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز عمران خان نے پنجاب کے شہر جہلم میں جلسہ کیا جس کے بعد عفت عمر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جو اب وائرل ہو رہا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ مو?رخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و معروف میزبان عفت عمر نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی ائی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت سیلاب کی نذر ہوئے پڑے ہیں، سکھر بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، اب پاشی حکام کے مطابق یہ صورتحال مزید ایک ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔

0/Post a Comment/Comments