main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

آغاز انقلاب کی خبر پر ایکشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں


کراچی(رپورٹ:یاسین کھتری) آغاز انقلاب کی خبر پر ایکشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں، آپریشن میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی افسران شامل تھے۔آپریشن میں شامل افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ، ایکسیئن ناصر صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت شاہ اور دیگر لوگ شامل تھے۔گزشتہ روزآغاز انقلاب نے اپنی ویب سائٹ پر غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ ”نیو کراچی میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات عروج پکڑنے لگیں،سب سے زیادہ غیر قانونی تعمیرات تھانہ بلال کالونی کی حدود میں جاری،لاکھوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی قبضہ مافیا کی نذر ہونے لگی،نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں ایس ٹی 47، ایل ایس 6 پر کام جاری، کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے دیوار کھینچتے ہیں چونا پھیر دیا جاتا ہے، تاکہ تعمیرات پرانی لگے“ جسکے بعد اداروں کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے دونوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوکراچی میں ایک گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے جسکے بعد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کرالی جائے گی۔

0/Post a Comment/Comments