main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

نارتھ کراچی جامع مسجد فاروق اعظم کے مین گیٹ پر سیوریج کا پانی جمع


کراچی (رپورٹ:شیخ کاشف سعید ) نارتھ کراچی سیکٹر 5C-1، یوسی 3، وارڈ 1، کے اعتراف میں جامع مسجد فاروق اعظم ہے جس کے مین گیٹ پر کئی عرصے سے سیوریج کی لائنیں خراب ہیں مسجد کی کمیٹی اور اہلہ محلہ کا کہنا ہے نمازیوں کو اور دیگر لوگوں کو یہاں سے آنے جانے میں مصیبت کا سامنہ ہے جس پر علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ علاقہ کے MNA اور MPA سے کہا اور واٹر سیوریج کے نمائندوں سے کہا کہ یہ لائینیں خراب ہوچکی ہیں ہر آئے دن گٹر بہتے رہتے ہیں جس پر کئی سیاسی نمائندے آئے جس پر آکے وزٹ کیا اور وہاں پر اپنا فوٹو سیشن کروایا اور چلے گئے جس پر علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشنوں میں ہم یہاں پر کسی کو بھی ووٹ نہیں دینگے اور یہ لوگ ووٹ کے لیئے آتے اور بڑی بڑی باتیں کر کے چلے جاتے ہیں جس پر علاقہ کے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے جیسے امام بارگاہ ہوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اسی طرح مسجد وں پر خاص نظر ثانی کی جائے علاقہ کے لوگوں نے کہا ان اعلٰی حکام کو اللہ اور رسول کا واسطہ دے کر کہا کہ ہماری مسجد وں پر بھی نظر ثانی کی جائے اور جو معاملات ہیں ان کو درست کی جائے محرموں پر امام بارگاہ کو چمکا دیا جاتا ہے اور جب کہ ربیع اول کا مہینہ شروع ہونے والا ہے آپ سے درخواست ہے کہ مسجدوں کو بھی دیکھا جائے اور اس پر کام کروایا جائے۔جبکہ نارتھ کراچی سیکٹر 5C-1، یوسی 3، وارڈ 4، جامع مسجد نور کے اعتراف میں کئی عرصے سے کچرے کا ڈھیر جمع ہے جس پر علاقہ مکینوں نے ہفت روزہ آغاز انقلاب کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا یوسی 3، وارڈ 4، کے اعتراف میں جامع مسجد نور کے اندر نماز پڑھتے ہوئے کچرے کی بدبو آتی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہاں سے یہ کچرے کا ڈھیر ختم کیا جائے اور پٹھان وغیر ہ یہاں کچرہ پھلادیتے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ان سے جگہ خالی کرائی جائے۔


0/Post a Comment/Comments