کراچی (رپورٹ:رضوان شیخ) ملک بھر کی طرح ضلع وسطی میں بھی معمول سے زیادہ اور تیز بارشوں نے انفرا اسٹریکچر کو کافی نقصان پہنچایا خصوصا ضلع وسطی کی سڑکوں اور سیوریج سسٹم کو زیادہ نقصان پہنچا،تاہم ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم نے بارشوں کے تھمتے ہی متعلقہ شعبہ جات کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیں جسکے نتیجے میں پہلے مرحلے میں سڑکوں پر پڑے گڑھوں کی بھرائی کو ممکن بنایا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں ایسی شاہراہوں کوروڈ کارپیٹنگ کیلئے چنا گیا کہ جہاں عوام کی آمدورفت زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا دباو بھی زیادہ ہے ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کی استر کاری اور تعمیر نو کا آغاز کیا گیا اس سلسلے میں نیو کراچی زون سیکٹر 5-E میں سڑک کی استرکاری سے انفرا اسٹریکچر کی بحالی کے کام کا آغاز کیا گیا کیونکہ حالیہ بارشوں میں نیو کراچی زون کی زیادہ تر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں جبکہ گلبرگ زون حسین آباد میں بھی سڑک کی استر کاری کا کام جاری ہے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار سڑکوں کی استرکاری کی جائے گی دوسری جانب ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہ سلیم کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ وسطی کا عملہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں (لیاقت آباد،ناظم آباد،نارتھ کراچی)میں قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی میں مصروف عمل ہے جس میں مرکزی شاہراہوں،لنک روڈ اور برساتی نالوں پر قائم تجاوزات سمیت گودھرا کیمپ نیو کراچی میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری املاک کو واگزار کرانا شامل ہے اس سلسلے میں شعبہ انسداد تجاوزات بلدیہ وسطی کو KMC,KDAاور پولیس کا تعاون حاصل ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہ سلیم نے خصوصی احکامات ہیں کہ انفرا اسٹریکچر کی بحالی کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مرحلہ وار جاری رکھا جائے انہوں تنبیہ کی ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سست روی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی - واضح رہے کہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی اور عوام کی آمدورفت میں دشواری کے ساتھ ساتھ ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی ملازمتوں اور کاروبار کی جگہوں پر وقت پر پہنچنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں ایسی صورت حال کو محسوس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے متعلقہ شعبوں کے افسران کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ بارشوں کے نتیجے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کے لئے تمام دستیاب وسائل بروے کار لائیں تاکہ اہلیان وسطی کو جلد از جلد اس اذیت سے نجات حاصل ہو۔