main header

newspaper

href="https://aghazeinqilabnews.blogspot.com/p/10-04-2023.html">

کے الیکٹرک میونسپل ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں کرینگے، حافظ نعیم الرحمن


کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک میونسپل ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں کرینگے،وزیراعلی سندھ نے اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ان کا حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔ ادارہ نور حق کراچی میں میڈیا سے کانفرنس کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ مسائل کا گڑھ بن چکا، حکومت ریلیف کے لئے اقدامات نہیں کررہی ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹ رہی ہیں ،این جی اوز کام نا کریں تو کوئی کام نظر نہیں آئے گا،جاگیردار وڈیرے 75 سال سے پاکستان پر قابض ہیں، سندھ کی بربادی اس نظام کو چلانے والوں پر عائد ہوتی ہے ،سندھ حکومت ریلیف کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں مچھر مار اسپرے کے لئے 25 مشینیں موجود ہیں مگر یہ مشینیں کراچی بھر میں کہیں اسپرے کرتے ہوئے نظر نہیں آرہی ہیں،جماعت الخدمت کی 25 مشینیں اس وقت پورے کراچی میں کام کرتے ہو ئے نظر آرہی ہیں اگر کوئی کام کرے گا تو وہ عوام کو نظر بھی آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ بدترین مسائل سے دوچار ہیں ،کچرے کو صاف نہیں کررھے لیکن چارجز عائد کردئیے گئے ہیں ،ایم کیو ایم والے اختیارات کا عونا روتے تھے خود اختیارات سندھ حکومت کو دے دیئے۔کراچی میں کے الیکٹرک مونسپل چارجز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک میونسپل ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں کرینگے، حکومت اور کے الیکٹرک مافیا کے خلاف جدوجہد کرے گیں، سڑکوں پر آئینگے، کراچی کے لوگوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہےایسا نہیں چلے گا۔عدالت سے توقع ہے کہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ریلیف ملے گا، لوگوں کے لئے بجلی کے بل کی ادائیگی مشکل کردی گئی، کے الیکٹرک میونسپل ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعلی سندھ نے اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ان کا حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 24 اور 25 تاریخ کو عوامی ریفرنڈم کرائینگے عوام سے رائے لیں گے فیول ایڈجسمنٹ اور چارجز واپس نا لئے گئے تو کیا ہم بجلی کے بل ادا کریں یا نہیں ؟ لوگوں کے لئے کرائے دینا بجلی کے بل کی ادائیگی مشکل کردی گئی ہے علاج کی کوئی سہولت نہیں ھے،وزیراعلی سندھ نے اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو انکا حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا،ہم انارکی نہیں پھیلانا چاہتے۔

0/Post a Comment/Comments